
پنجاب پولیس کے 45 افسران اور اہلکار مبینہ طورپر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث اور اسمگلر وں کے سہولت کار نکلے۔ آئی جی پنجاب کے مراسلے نے پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا بھانڈاپھوڑ دیا۔آئی جی پنجاب نے اپنے مراسلے میں منشیات کی اسمگلنگ اور سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔