(اُردو ایکسپریس) پنجاب حکومت نے پانچ سال میں ایک کروڑ آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 50 لاکھ، سرکاری سکول 30 لاکھ، اور محکمہ لٹریسی 20 لاکھ بچوں کو تعلیم فراہم کریں گے۔
ماضی میں بھی مختلف حکومتوں نے تعلیمی مہمات چلائیں، مگر ملک بھر میں اب بھی دو کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ ماہرین کے مطابق، پائیدار حکمت عملی اور موثر اساتذہ کی تربیت کے بغیر یہ ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ کیا یہ نیا منصوبہ حقیقت میں تبدیلی لا سکے گا یا محض ایک اور نعرہ ثابت ہوگا؟