تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار! پرانا آئی فون دیں، نیا حاصل کریں شرائط کیا ہوں گی؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تسلیم شدہ پاکستانی ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے ملک میں پہلی بار آئی فون ایکسچینج پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، صارفین 7 مارچ سے اپنے پرانے آئی فون جمع کرا کے، اضافی قیمت ادا کر کے نیا آئی فون حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکسچینج آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند اہم شرائط رکھی گئی ہیں:

آئی فون پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔

ماڈل آئی فون 11 یا اس کے بعد کا ہونا ضروری ہے۔

فون مکمل طور پر فعال ہو اور کبھی مرمت نہ ہوا ہو۔

صارف کے پاس اصل باکس موجود ہونا چاہیے، جس پر آئی ایم ای آئی نمبر درج ہو۔

مرسینٹائل پرانے آئی فون کی قیمت کا تخمینہ فون کی کنڈیشن کے مطابق لگائے گا، یعنی اس کی کوئی طے شدہ قیمت نہیں ہوگی۔ عام طور پر، صارفین نیا فون خریدنے کے لیے پرانے فونز مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں، مگر اب یہ سہولت مرسینٹائل خود فراہم کر رہا ہے۔

مزید تفصیلات اور قیمتوں کے لیے مرسینٹائل کی ویب سائٹ وزٹ کریں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے