تازہ ترین

پانچ نابالغ طالبات سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ، 12 ملزم گرفتار

Spread the love

(اردو ایکسپریس) راجستھان کے اجمیر ڈویژن میں پانچ نابالغ طالبات کے مبینہ ریپ، بلیک میلنگ اور زبردستی مذہب تبدیلی کے الزامات پر شدید احتجاج جاری ہے۔ اس واقعے کے خلاف ہندو تنظیموں نے یکم مارچ کو اجمیر میں ہڑتال کی کال دی، جس کے باعث بازار، اسکول، کالج اور دیگر ادارے بند رہے۔

یہ معاملہ 16 فروری کو وجے نگر پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی تین ایف آئی آرز کے بعد سامنے آیا، جس میں سابق کونسلر سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں تین نابالغ ملزمان بھی شامل ہیں۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا تھا۔

حکمران جماعت بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس نے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، تاہم راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ باگڈے نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ طالبات کو ان کے نظریاتی پس منظر کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس تفتیش جاری ہے، اور مزید متاثرین کے سامنے آنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے