بزنس

ٹی سی ایل نے ایل ای ڈی کیXLکلیکشن کے لیے مفت انسٹالیشن متعارف کروادی

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کے نمبر 1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے ایل ای ڈی ٹی وی کی XL کلیکشن کے لیے مفت انسٹالیشن کا اعلان کیاہے۔

یہ خصوصی آفر لاہور، کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں منتخب ٹی وی سائز (75″,85″,98″,115″) کے لیے دستیاب ہے۔اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے ٹی سی ایل صارفین ہیلپ لائن0800-00099 پر کال کر کے آسانی سے مفت انسٹالیشن کی درخواست کر سکتے ہیں۔ درخواست موصول ہونے پر ایک ماہر ٹیکنیشن اسی دن انسٹالیشن کے شیڈول کی تصدیق کے لیے رابطہ کرے گااور انسٹالیشن دو دنوں کے اندر مکمل ہو جائے گی۔سروس کے بعد سروے یا فالو اپ کال کے ذریعے معزز کسٹمرز سے رائے لی جائے گی۔ٹی سی ایل کی XL کلیکشن کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بہترین خصوصیات کے ساتھ گھریلو سینما کے تجربے کو شاندار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

XL کلیکشن کے ایل ای ڈیز 75 انچ سے لے کر 115 انچ کے سکرین سائز میں آتے ہیں۔ خاص طور پر115انچ کےX955 Maxکو دنیا کے سب سے بڑے کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی کے طور پر جانا جاتاہے۔یہ ایل ای ڈی20,000 ڈمنگ زونزاورNits 5,000کی برائٹنس کی وجہ سے شاندار تصویری کوالٹی فراہم کرتا ہے۔جبکہ یہ ایل ای ڈیOnkyo 6.2.2 جیسے بہترین ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ آتاہے جو گھریلو سینما کے تجربے کو اور بھی بہترین بنادیتاہے۔

ٹی سی ایل کی XLکلیکشن QD Mini-LED, QLED Pro، اور 4K UHD جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ آتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں سمارٹ ٹی وی کی خصوصیات بھی شامل ہیں جو صارفین کو سٹریمنگ سروسز اور ایپلیکیشنز کے ساتھ ساتھ وائس اسسٹنٹ جیسے فیچرز تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ XLکلیکشنlow input lag، 144Hzہائی ریفریش ریٹ اورHDMI 2.1کو بھی سپورٹ کرتی ہے جو ان کو تیزرفتار گیمنگ کے لیے بہترین انتخاب بناتاہے۔ٹی سی ایل ہمیشہ کی طرح صارفین کوشاندار گھریلو تفریح فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہاہے۔اب صارفین مکمل اطمینان کے ساتھ ٹی سی ایل کے ماہر ٹیکنیشن سے اپنے XL کلیکشن ٹی وی کی انسٹالیشن کرواسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے