(اُردو ایکسپریس) گزشتہ ماہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک نوجوان نے خواجہ سرا سے شادی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
تقریب میں دودھ پلائی کی رسم اور خواجہ سراؤں کا رقص بھی شامل تھا۔
تاہم، بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ شادی حقیقی نہیں تھی بلکہ سالگرہ کی آڑ میں منعقد کی گئی ایک تقریب تھی۔
مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں خواجہ سراؤں نے رقص کیا اور پرستاروں نے نوٹ نچھاور کیے۔