پاکستان

ٹریلر بے قابو ہو کر مہندی کی تقریب میں جا گھسا، بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق

Spread the love

گوجرہ میں ٹریلر بےقابو ہو کر سڑک کنارے ٹکرانے سے 7 سالہ بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گوجرہ میں جھنگ روڈ پر پل آدا کے قریب جھنگ سے گوجرہ جانے والا ٹریلر حادثے کا شکار ہوا، ٹریلر بے قابو ہوکر سڑک کنارے مہندی کے فنکشن میں جاگھسا۔حادثے میں 7 سالہ بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے