تازہ ترین کھیل

ویرات کوہلی کی تاریخی سنچری، انوشکا شرما کا جذباتی ردعمل وائرل!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری نے بھارت کو پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح دلادی۔

کوہلی نے 111 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنا کر نہ صرف میچ کے ہیرو بنے بلکہ مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔نہ

ان کی شاندار کارکردگی پر اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی خوشی سے نہال ہوگئیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ویرات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل اور ہاتھ جوڑنے والا ایموجی پوسٹ کیا۔

اس تاریخی اننگز کے دوران ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا، اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بیٹر بن گئے۔

مزید حیران کن بات یہ ہے کہ کوہلی نے صرف 287 اننگز میں یہ ہدف حاصل کر کے سچن ٹنڈولکر (350 اننگز) اور کمار سنگاکارا (378 اننگز) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، یوں وہ ون ڈے میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے