پاکستان

وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو عشائیہ پر بلا لیا

Spread the love

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو رات کے کھانے پر دعوت پر بلا لیا۔شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی ف کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف نے ابھی شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وزیرِ اعظم ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے