(اُردو ایکسپریس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے موجودہ حکومت اور پارلیمان کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، اور موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ آصف زرداری انجوائے کر رہے ہیں اور صوبائی اسمبلی اور ایوان صدر خریدنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد پر بھی بات کی اور کہا کہ اس حوالے سے مشاورتی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔