(اُردو ایکسپریس) خیبر پختونخوا کے علاقے ملاکنڈ میں موٹر وے پولیس کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ میں ایکسپریس وے ٹنل کے قریب موٹروے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا
حکام کے مطابق ایکسپریس وے ٹنل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موٹروے پولیس کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں موٹروے پولیس کا اہلکار زخمی ہوا، واقعہ کی مزید تحیقات جاری ہیں۔