مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا میں مزید تین نوجوان شہید

Spread the love

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع کپواڑا میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔پورے علاقے میں جگہ جگہ چیک پوسٹ قائم کرکے تلاشی کے نام پر مقبوضہ کشمیر کے لیے زندگی دشوار سے دشوار تر کی جارہی ہے۔تین دن قبل مقبوضہ کشمیر میں یومِ شہدائے کشمیر کے حوالے سے مکمل شٹر ڈاؤن کے بعد سے بھارتی قابض فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر لوگوں کو مزید پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے