تازہ ترین شوبز

"معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا وحشیانہ تشدد!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) گلوکارہ نصیبو لال کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق، وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ ان کے شوہر نوید حسین گھر میں داخل ہوئے۔ شوہر کے آتے ہی دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی، جس کے بعد نوید حسین نے قریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر نصیبو لال کے چہرے پر دے ماری۔

اینٹ لگنے سے نصیبو لال کے چہرے کی بائیں جانب اور ناک پر شدید چوٹیں آئیں، جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق، چہرے پر زخم گہرے ہیں، اور مزید طبی معائنے کی ضرورت ہے۔

ایف آئی آر میں نصیبو لال نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر اکثر ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں اور جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ مدعیہ کے مطابق، ماضی میں بھی کئی مرتبہ شوہر کے ہاتھوں تشدد برداشت کرچکی ہیں، لیکن اس بار معاملہ سنگین ہو گیا، جس کی وجہ سے انہیں قانونی کارروائی کرنا پڑی۔

پولیس نے نصیبو لال کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوید حسین کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گلوکارہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے