پاکستان تازہ ترین

مردان وومن یونیورسٹی: طالبہ کا سیکیورٹی انچارج پر ہراسانی کا الزام

Spread the love

(اردو ایکسپریس) مردان وومن یونیورسٹی کے شنکر کیمپس میں شعبۂ انگریزی کی چوتھے سال کی ایک طالبہ نے سیکیورٹی انچارج پر ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔ طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو دی گئی شکایت میں مؤقف اپنایا کہ سیکیورٹی انچارج نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔

ذرائع کے مطابق، معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز وائس چانسلر کی زیر صدارت ایک اجلاس طلب کیا گیا، تاہم متاثرہ طالبہ اور اس کے والدین اس میں شریک نہ ہو سکے۔ وائس چانسلر نے مکمل حقائق جاننے کے لیے دوبارہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی پالیسی کے مطابق دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے