پاکستان

’مجھے 8 ستمبر جلسے کی آرگنائزنگ کمیٹی سے باہر رکھا گیا، جلسہ ناکام ہوا تو میں ذمہ دار نہیں‘

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے 8 ستمبر کے جلسے کی آرگنائزنگ کمیٹی سے باہر رکھا گیا ہے، جلسہ ناکام ہوا تو میں ذمہ دار نہیں۔اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ اقدامات اتحاد کمزور کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی سے شکایت کی، انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی کردار نہیں۔شیر افضل مروت نے کہا لگتا نہیں کہ حکام پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا مجھے دور رکھ کر پی ٹی آئی کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔ میں کسی عہدے کی بھیک نہیں مانگ رہا تھا بلکہ ایک ذمہ داری تھی۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مجھے ذمہ داریوں سے دور رکھ کر آپ پوری ذمہ داری لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے