پاکستان تازہ ترین

لاہور میڈیا سیلز کی دنیا میں ایک معتبر، سینئر اور انتھک محنتی نام، جو نہ صرف اشتہارات بیچنے کا فن جانتا ہے بلکہ دل بھی جیتنے کا ہنر بھی رکھتا ہے – وہ نام ہے محبوب الہی!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) تقریباً 30 سال سے میڈیا انڈسٹری میں اپنی خدمات انجام دینے والے محبوب الہی نے فیصل آباد میں آنکھ کھولی اور اپنے کیریئر کا آغاز روزنامہ جہان نما سے کیا۔ تاہم، ان کے کیریئر کا سب سے طویل، شاندار اور مثالی سفر ایکسپریس گروپ کے ساتھ گزرا، جہاں انہوں نے اپنی محنت، مہارت اور پروفیشنل ازم سے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

محبوب الہی نے پولیٹیکل سائنس میں گریجویشن کی اور گولڈ میڈلسٹ بھی لیا۔

چاہے ایجوکیشن بیٹ ہو، کوئی سیلز ایونٹ یا پھر نمائش، محبوب الہی اپنی بھرپور توانائی، غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں اور بے مثال جوش و خروش کے باعث ہر جگہ نمایاں نظر آتے ہیں۔

وہ صرف ایک بہترین میڈیا سیلز پروفیشنل ہی نہیں بلکہ ایک ایسا نام ہیں جو اپنی خوش اخلاقی، دیانت داری اور بے پناہ لگن کے باعث سب کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔

 

ایکسپریس گروپ میں ایک یادگار اور بھرپور رولر کوسٹر رائیڈ کے بعد، محبوب الہی نے اب TV Today کو بطور گروپ GM جوائن کر لیا ہے، جہاں ان کی قیادت ادارے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔ ان کی شخصیت کا سب سے خاص پہلو یہ ہے کہ وہ صرف اپنی کامیابی کے بارے میں نہیں سوچتے، بلکہ اپنی ٹیم کی ترقی، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کو بھی اولین ترجیح دیتے ہیں۔

 

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ محبوب الہی اپنی انتھک محنت، بے پناہ صلاحیتوں اور وژن کے ذریعے مزید کامیابیوں کی نئی منازل طے کریں گے۔ ان کی کامیابی صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ وہ دوسروں کے لیے بھی ایک بہترین مثال اور رول ماڈل ہیں۔

میڈیا بائیٹس محبوب الہی کو Tv today میں گروپ GM کی پوسٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ اسی لگن، دیانت داری اور جوش کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور اپنی پروفیشنل زندگی میں مزید کامیابیاں سمیٹیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے