پاکستان

لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ملتان میں آج سے رات 8 بجے مارکیٹیں بند ہونگی ، نوٹیفکیشن جاری

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بڑھتی ہوئی اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 اضلاع میں آج سے دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی ، اس حوالے سے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند کرنے کے عدالتی فیصلے پر آج سےعملدرآمد شروع ہو گا، چاروں اضلاع میں 17 نومبر تک دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کھیلوں سمیت آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر بھی پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے پر پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔لاہورمیں ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے