پاکستان

لاھور پریس کلب الیکشن 2024: کیا صرف صحافی کالونی ہی سب سے بڑا مسئلہ؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

لاھور پریس کلب کے الیکشن کیلیے جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے، پروگریسو اور پروفیشنلز اپنے گروپس کو میدان میں اتارنے کیلیے سر توڑ کوشسیں کر رہے ہیں، لیکن اگر ماضی کے الیکشن پر نظر دوڑائی جائے تو دھڑے ہی جیتتے آئے ہیں اور اس دفعہ بھی رزلٹ کوئی مختلف نہیں ہو گا، مضبوط دھڑا ہی جیتے گا، ہر گروپ مختلف دعوے کرتا رہا کے وہ صحافیوں کی اصلاح کیلیے مختلف اقدامات کرینگے، لیکن لاھور پریس کلب میں صحافی کالونی ہی شاید پہلا اور آخری مسئلہ ہے، اب ڈیجیٹل کا دوڑ ہے مجال ہے کراچی پریس کلب کی طرز پر کوئی جدید ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمینٹ کا قیام عمل میں آیا ہو، کیمرہ مینوں و رپورٹرز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہو، ہر عہدیدار نے اپنی ذاتی گروتھ پر زیادہ توجہ دی بجائے کے اجتماعی ترقی پر کام کیا جاتا، کچھ عرصہ پہلے میری سینیئر ممبر پریس کلب سے ملاقات ہوئی، جو ابھی جدید ٹیکنالوجی سے شناسا نہیں ہوئے، پوچھا ڈیجیٹل میڈیا میں بھی پڑھے لکھے لوگ ہیں انہیں بھی محدود نمبرز میں ممبر شپ دیں، انکا فوری فی البدیہ جواب تھا تو پھر ہم کہاں جائیں گے، ایک اور سینیئر ممبر سے بارہا کہا کے آن لائن نیوز اب پوری دنیا میں اپنے قدم جما رہی آپ بھی ڈیجیٹل کو پریس کلب میں متعارف کروائیں لیکن کبھی کچھ ناں ہو سکا، مختلف چینلز کے جدید ترین نیوز رومز اور ڈیجیٹل میڈیا میں کام کرنیوالے پریس کلب کے عہدیداران عرصہ دراز سے پریس کلب کی ایک ویب سائیٹ تک نہیں بنوا سکے، ناں ہی کوئی سوشل میڈیا کے پروفیشنل پیجز، اگر آپکو پریس کلب کے حوالے سے کوئی معلومات لینی ہو تو کوئی آن لائن پلیٹ فارم آپکو available نہیں ہو گا،
امید ہے آنے والے نئے پینل اپنے چارٹر میں پریس کلب کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کیلیے کوئی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے
اس دفعہ لاھور پریس کلب کے الیکشن میں ایمرا نے بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے
: لاھور پریس کلب کے الیکشن میں جو بھی امیدوار حصہ لے رہے، یا کلب کے ممبر ہیں، اگر اپنی موقف دینا چاہتے ہیں اور اپنی آواز کو میڈیا کمیونٹی تک پہنچانا چاہتے ہیں تو انکے لیے میڈیا بائیٹس کی اسپیس حاضر ہے،
حتی کے پچھلے کئی سالوں سے الیکشن کے رزلٹ کی معلومات بھی واٹس ایپ گروپس سے ملتی ہے ناں کے مصدقہ لاھور پریس کلب کی ویب سائیٹ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے