(اُردو ایکسپریس) 13 مارچ 2025 کو قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایک غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کیا۔ طیارے کے اگلے پہیوں میں سے ایک ٹائر غائب تھا، جس کا انکشاف لینڈنگ کے بعد ہوا۔ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملنے کی اطلاعات ہیں، تاہم غائب ٹائر کا مقام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔ اس واقعے کو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔