تازہ ترین ٹیکنالوجی

فیس بک کی بڑی اپڈیٹ! اب لائیو ویڈیو ہمیشہ محفوظ نہیں رہیں گی۔

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔

فیس بک اب صرف 30 دن کے لیے لائیو ویڈیوز اسٹور کرے گی، 30 دن کے بعد لائیو ویڈیو ازخود فیس بک سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔

اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر اب لائیو ویڈیوز صرف 30 دن کے لیے محفوظ رہیں گی، جس کے بعد انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ پہلے یہ ویڈیوز غیر معینہ مدت کے لیے محفوظ کی جاتی تھیں، فیس بک کی نئی پالیسی گزشتہ روز (بدھ) سے نافذ ہوگئی ہے۔

تمام لائیو ویڈیوز جو فی الحال 30 دن سے زیادہ پرانی ہیں اس تبدیلی کے حصے کے طور پر پلیٹ فارم سے ہٹا دی جائیں گی، ویڈیوز کو حذف کرنے سے پہلے صارفین کو ایک اطلاع موصول ہوگی اور انہیں اپنے پرانے لائیو مواد کا انتخاب کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دیا جائے گا۔

صارفین اپنے ڈیوائس پر ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے، انہیں اپنے کلاؤڈ اسٹوریج میں منتقل کرنے، یا مواد کو ایک نئی ریل میں تبدیل کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے