Uncategorized

عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

Spread the love

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو 13اگست کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا اور وہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے۔جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبے میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کی گئی تھی، ان افسران میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم شامل تھے جب کہ دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے