پاکستان

شادی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نوشہرہ کےعلاقے گنڈیری میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچا دیا۔مقامی لوگوں کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے 10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ سات افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھائی کی جانب سے طلاق شدہ کا طعنہ ملنے پر بہن نے زہر کھا کر جان دیدی، بھائی نے خودکشی کرلی

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال ہسپتال داخل ہونے والے افراد کی صحیح تعداد نہیں بتا سکتے، زہریلا کھانے والے افراد کی طبی امداد جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے زہریلا کھانا کھایا ہے، واقعے کے حقائق جانے کیلئے تفتیش جاری ہے جلد وجہ پتہ چل جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے