(اُردو ایکسپریس) چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا لگا، بیٹر میتھیو شارٹ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پیر کی چوٹ کے سبب وہ مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ ان کی جگہ 21 سالہ کوپر کونولی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، جو اس سے قبل تین ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے اس تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل دبئی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا۔ فائنل اتوار کو شیڈول ہے۔