پاکستان

ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہی تھا، علی امین گنڈاپور

Spread the love

ویب ڈیسک (اُردو ایکسپریس) پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔

میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہی تھا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کے پی اسمبلی اجلاس میں پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے۔

جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں ایک ایک کلومیٹر پر کنٹینر اور کھڈے ملے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد ہمارے صوبے کی ملکیت ہے۔ اور میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے