بزنس

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ 4اکتوبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے