پاکستان

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن! مگر کیا آپ اسے دیکھ سکیں گے؟

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج، 14 مارچ 2025 کو ہوگا، جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر لگے گا، اور اختتام دوپہر 3 بجے ہوگا۔ یہ گرہن یورپ، افریقہ، شمالی اور جنوبی امریکا، اور آسٹریلیا میں دیکھا جا سکے گا۔

چاند گرہن کے دوران آسمان سرخ روشنی سے منور ہو جائے گا، جسے ‘بلڈ مون’ کہا جاتا ہے۔ یہ تقریباً 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہے؛ آخری مرتبہ ایسا 2022 میں ہوا تھا۔

مزید برآں، رواں سال کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے