تازہ ترین سائینس و صحت

رمضان المبار میں جم کرنے کے کیا فوائد ہیں؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) رمضان المبارک میں ورزش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، خاص طور پر افطار کے بعد جم جانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسلام آباد کے شہری محمد اظہر کے مطابق رمضان میں ورزش کرنا نیند کو بہتر بنانے کے ساتھ جسمانی توانائی کو بھی بڑھاتا ہے۔

صفا فٹنس کلب کے ٹرینر کشور علی کا کہنا ہے کہ رمضان میں ورزش کے معمول میں معمولی فرق آتا ہے، لیکن لوگ جم آ کر کارڈیو اور اسٹرینتھ ٹریننگ کو متوازن رکھتے ہیں تاکہ کیلوریز کو متحرک رکھا جا سکے۔

ماڈل ماہی ڈمپو کا کہنا ہے کہ وہ رمضان میں خوراک پر سخت کنٹرول رکھتی ہیں، اور ان کے گھر میں پکوڑے، سموسے جیسے روایتی افطاری کے آئٹمز نظر نہیں آتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان میں ورزش کو روٹین کا حصہ بنانا نہ صرف فٹنس برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ جسم کو سحری کے لیے بھی تیار کرتا ہے، جس سے نیند اور توانائی میں بہتری آتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے