پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاکس ختم ہونے کا خدشہ

Spread the love

(اُردو ایکسپریس)

راولپنڈی اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث متعدد پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاکس ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر راستے آج بھی بند رہے تو پیٹرول پمپس ڈرائی ہو جائیں گے، پیٹرول پمپس ڈرائی ہونے کے باعث عوام پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی ناممکن ہو جائے گی۔

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے