تازہ ترین

"رانا ثناء اللہ بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں!”

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) فیصل آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ را مختلف دہشت گرد گروپوں کو اکٹھا کرکے فنڈنگ اور اسلحہ فراہم کر رہی ہے، اور اس نے دہشت گردوں کی "ماں” کا کردار اپنا رکھا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہمسایہ ملک کی مدد کی، لیکن بدقسمتی سے افغانستان کی حکومت دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے۔ دہشت گرد افغانستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔

 

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جیسے ہی دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے، بھارتی میڈیا فوری طور پر پروپیگنڈا شروع کر دیتا ہے، جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں پہلے سے ہی معلومات ہوں۔ کچھ ملکی سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس پروپیگنڈے کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے