(اُردو ایکسپریس) انگلینڈ کی مقبول کرکٹ لیگ "دی ہنڈرڈ 2025” کے ڈرافٹ کے لیے 40 سے زائد پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ قومی ٹیم کے کئی نامور اسٹارز سمیت نوجوان ٹیلنٹ بھی اس فہرست میں شامل ہے۔ صائم ایوب، نسیم شاہ، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، محمد نواز، عبداللہ شفیق، احسان اللہ اور امام الحق جیسے کھلاڑی لیگ میں انٹری کے لیے پرجوش ہیں۔ اس کے علاوہ روحیل نذیر، عثمان خان، ساجد خان، حیسب اللہ خان اور سلمان ارشاد جیسے ابھرتے ہوئے پلیئرز بھی اپنی مہارت دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ڈرافٹ میں کون سے پاکستانی کھلاڑی "دی ہنڈرڈ” میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں اور کن ٹیموں کا حصہ بنتے ہیں!