پاکستان

حکومتی پابندی کے باجود لاہور میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کا سرعام استعمال جاری

Spread the love

ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے والے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکومتی اعلان کے باوجود لاہور میں ان کا سرعام استعمال جاری ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب نے 5 جون کوپلاسٹک بیگز پر پابندی عائدکی تھی تاہم لاہور کے ہول سیل ڈیلرز، پرچون فروش اور کریانہ اسٹورز یہاں تک کہ ریڑھی بان سمیت ہر کوئی پلاسٹک بیگز استعمال کرتا دکھائی دیتا ہے۔حکومت نے 5 جون کو صوبے میں 75 مائیکرون سے کم شاپر بیگز فروخت کرنے پر پابندی لگائی تھی مگر مارکیٹوں میں اس وقت بھی 12 مائیکرون والے پلاسٹک شاپنگ بیگز سرعام استعمال ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے