تازہ ترین شوبز

جب کرن راؤ نے عامر خان سے شادی کا فیصلہ کیا، تو والدین حیران رہ گئے!

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مشہور بالی وڈ اداکار عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی کی خبر ان کے والدین کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھی۔ ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرن نے بتایا کہ ان کے والدین کو خدشہ تھا کہ عامر کی بڑی شخصیت کے آگے ان کی پہچان دب جائے گی۔

تاہم، کرن کے مطابق عامر نے کبھی ان پر اپنی شخصیت بدلنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا، بلکہ ہمیشہ ان کی اصل شناخت کی حمایت کی۔ عامر خان اور کرن راؤ نے 2005 میں شادی کی تھی، لیکن 2021 میں علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان اچھے تعلقات برقرار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے