(اُردو ایکسپریس) جاپان: ملازمین کو وقت سے پہلے بلانے پر کروڑوں ین کی ادائیگی کا حکم
جاپان کے ایک قصبے گِنان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان 146 سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 1 کروڑ ین (57 ہزار پاؤنڈ) ادا کرے، جنہیں روزانہ پانچ منٹ پہلے دفتر آنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
یہ پالیسی 2021 میں اس وقت کے میئر ہیڈیو کوجیما نے نافذ کی تھی، جو سخت رویے کے لیے مشہور تھے۔ تاہم، 2023 میں انہیں 99 خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد مستعفی ہونا پڑا۔
ان کے جانے کے بعد، ملازمین نے اپنی اضافی محنت کا معاوضہ مانگا اور جاپان فیئر ٹریڈ کمیشن میں شکایت درج کرائی۔ بالآخر، انہیں تین سال کے اوورٹائم کا معاوضہ دینے کا حکم جاری کر دیا گیا۔