دنیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ماموں نے 10 سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

Spread the love

بھارت میں جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماموں نے ہی اپنی 10 سالہ بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع کولاپور میں پیش آیا جہاں ماموں اپنی بہن کے گھر میں3 ماہ سے رہائش پذیر تھا۔پولیس کا کہنا ہےکہ فون کے زیادہ استعمال پر ماموں نے 10 سالہ بھانجی کو ڈانٹا اور پھر مارا جس پر وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین ملازمت پیشہ افراد ہیں، والدہ نے گھر آنے کے بعد ماموں سے بچی کا پوچھا جس پر اس نے بتایا کہ بچی کو ڈانٹا تھا جس کی وجہ سے وہ گھر سے باہر گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم بچی کے والد کے گھر آنے سے پہلے جاچکا تھا، بچی کے گھر واپس نہ آنے کے بعد والدین نے پولیس کو شکایت کی اور علاقے کی تلاشی لینے کے بعد بچی کی لاش گھر سے 800 میٹر دور گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے