بنوں میں مظاہرین کی آڑ میں شرپسندوں نے فورسز کے ڈپو کی دیوار گرائی اور فائرنگ کی، رپورٹ محکمہ داخلہ

Spread the love

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے بنوں میں حالیہ پر تشدد مظاہرے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں میں مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے فورسز کے سپلائی ڈیپو کی دیوار گرائی اور فائرنگ کی اور سیکورٹی فورسز کے سپلائی ڈپو پر جگہ جگہ لگائے گئے خیموں کو آگ لگا دی۔بنوں کینٹ پر حملے اور بنوں میں حالیہ مظاہروں سے متعلق جاری کردہ صوبائی محکمہ داخلہ کی تفصیلات جاری کردی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 19 جولائی کو سیاسی سمیت تاجر برادری کا اجتماع ہوا اور پرامن طور پر ختم ہوگیا لیکن اس دوران مظاہرین کی آڑ میں کچھ شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور پرتشدد مظاہرین کو وہاں سے نکالنے کی پوری کوشش کی اور اس دوران ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے