تازہ ترین شوبز

بالی ووڈ اداکاراؤں کے بعد پریانکا چوپڑا کی بھی ویڈیو وائرل –

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو اسکینڈل کی زد میں آ گئی ہیں۔ اس سے پہلے رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، کاجول اور عالیہ بھٹ جیسی مشہور شخصیات بھی ایسی جعلی ویڈیوز کا سامنا کر چکی ہیں۔

حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کی آواز کو تبدیل کر کے ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں وہ اپنی سالانہ آمدنی کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہیں۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی شخص کی آواز اور چہرے کو بدل کر ایسا مواد تیار کرتی ہے جو حقیقت سے بہت قریب محسوس ہوتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے گمراہ کن اور جھوٹے مواد کی تشویش بڑھ رہی ہے۔

تاحال، پریانکا چوپڑا نے اس جعلی ویڈیو پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور حکام پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے فریب دہ مواد کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے