(اُردو ایکسپریس) انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 21 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا، جبکہ 32 تاحال مفرور ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جیل میں قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ تعداد فرار کی ممکنہ وجہ بنی۔ جیل میں 100 قیدیوں کی گنجائش تھی، مگر وہاں 368 قیدی موجود تھے۔
آچے ٹینگگارا کے پولیس سربراہ، ڈونی سمرسونو نے میڈیا کو بتایا کہ مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کر دیں، ورنہ ان کی سزا میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔