دنیا

امریکی صدارتی انتخابات: ووٹرز کو اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز جاری

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔ جس میں “قبل از ووٹنگ” کے لیے جاری کردہ بیلٹ پیپرز انگریزی کے ساتھ اردو زبان میں بھی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں کچھ علاقوں کے بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشنز میں ’’قبل از وقت ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے۔

جہاں انگریزی زبان نہ سمجھنے والے ووٹرز کو اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انگریزی نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے۔اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے