(اُردو ایکسپریس) امریکہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کی فہرست جاری کردی ۔
فہرست میں سب سے زیادہ ہونڈوراس کے شہریوں کی تعداد شامل ہے ،فہرست کے مطابق ہونڈوراس کے لوگوں کی تعداد 261651 ہے ۔
فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر گوئٹے مالا ہے ،جس کے شہریوں کی تعداد 253413 ہے ۔
اور تیسرے نمبر پر میکسیکو ہے جس کے شہریوں کی تعداد 252044 ہے ۔
اور بہت سے ممالک اس فہرست میں شامل ہیں جیسا کہ کیوبا، برازیل، چین، کولمبیا اور انڈیا وغیرہ۔
اس فہرست میں سب سے آخر پر پاکستان کا نام آتا ہے ، جس کے شہریوں کی تعداد باقی تمام ممالک کے شہریوں کی تعداد کی نسبت کم ہے۔
امریکہ میں مقیم سات ہزار 760 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔”