(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں شہریوں کو سستے داموں خوراک فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں رمضان بازار قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عرفان نواز میمن نے بتایا کہ جی-6 اور ایچ-9 میں موجود اتوار بازاروں کو رمضان بازار میں تبدیل کر دیا جائے گا، جبکہ جی-9 اور آئی-9 کے بازاروں کو بھی رمضان کے خصوصی بازاروں کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، بارہ کہو میں بھی رمضان بازار کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے۔
ان بازاروں میں مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاء سستی ملیں گی اور انتظامیہ قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی۔