پاکستان

اسلام آباد میں شدید بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر، غیر ملکی پروازیں لینڈ نہ کر سکیں

Spread the love

وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق صبح سویرے اسلام آباد پہنچی 3 غیر ملکی پروازیں لینڈ نہ کر سکیں جنہیں لاہور اتارا گیا جبکہ اسلام آباد آنے اور جانے والی 20 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ کویت سے اسلام آباد کی غیرملکی پرواز ، شارجہ اسلام آباد سے نجی ائیرلائن کی پرواز اور پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کو لاہور لینڈ کرایا گیا، پی آئی اے نے مسافروں کو متبادل ذرائع سے اسلام آباد بھیجا جبکہ دیگر 2 پروازیں موسم کی خرابی پر لاہور سے ٹیک آف کر کے اسلام آباد پہنچیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے