
مقبوضہ گولان میں دھماکے کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، اسرائیل کے بعد امریکا نے بھی اسرائیل کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے مقبوضہ گولان میں دھماکے کا الزام حزب اللہ پر عائد کر دیا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے امریکا اسرائیل کی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے، حملے کے بعد اسرائیل، لبنان حکام سے رابطے میں ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیروت پر حملے کی تیاری کر لی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس میں مقبوضہ گولان حملے کے جواب میں لبنان میں حزب اللہ کیخلاف راکیٹ حملوں کا اختیار نیتن یاہو اور وزیر دفاع کو سونپ دیا گیا ہے۔