دنیا

اتیشی مارلینا نئی دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد

Spread the love

عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو ریاست کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی نے کابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نئی دہلی کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے