کھیل

آسمانی بجلی گرنے سے فٹ بالر ہلاک،5 زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں میچ کے دوران آسما نی بجلی گرنے سے ایک فٹبالر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ تیزا ہوا اور طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا ، میچ رکنے پر کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آرہے تھے کہ اسی دوران آسمانی بجلی گرگئی۔

آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک 39 سالہ فٹبالر ہلاک ہوگیا جب کہ 5 فٹبالر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے